عمران خان کی تمام کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر اہم سماعت

0
234
عمران خان کی تمام کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر اہم سماعت

لاہور ہائیکورٹ 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اور مفصل تحقیقات کیلئے اعتراضی درخواست پر سماعت

عدالت نے اعتراضی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمبر لگانے کا حکم دے دیا

آفس ہائی کورٹ نے نو مئی کی ایف آئی ار لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا

زیادہ تر ایف آئی ار سیل ہیں وہ لے نہیں سکتے، درخواست گزار

جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل بنچ نے چوہدری محمد بلال ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی
درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں آئی جی اور صوبے بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
شہریوں کو بروقت انصاف فراہم نہ کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے موقف
نو مئی واقعات پر صوبے بھر میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر کیسز درج کئے گئے موقف
بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر نو مئی واقعات کی سازش کا الزام لگایا گیا موقف

ایک سال کے دوران ہزاروں لوگوں کو نو مئی واقعات کے کیسز میں گرفتار کیا گیا موقف
ایک سال میں تحقیقات مکمل نہ ہونے سے جوڈیشل سسٹم پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں موقف
عدالت تمام کیسز یکجا کرنے اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے استدعا

عدالتوں میں ایک ہی نوعیت کے واقعات کے کیسز کیلئے گائیڈ لائنز اور فریم ورک بنانے کا حکم دے استدعا
عدالت ان کیسز میں کریمنل پروسیجر کوڈ سیکشن 526 کے تحت اقدامات اٹھائے، استدعا
عدالت پروسیجرل ریفارمز کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا حکم دے استدعا

عدالت نو مئی کیسز کے ٹرائل اور تحقیقات میں دائرہ اختیار اور ابہام دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے استدعا
عدالت نو مئی کیسز کے ٹرائل روکنے کا حکم دے استدعا
عدالت نقص امن کے خطرہ کے نام پر اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دے استدعا

Leave a reply