
ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلانے کے کیسز میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور آتشزدگی کیس کی سماعت کی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا جب کہ اپوزیشن رہنماؤں عمر ایوب اور زین قریشی نے بھی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔
عمر ایوب، زین قریشی، علیمہ اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔









