عمران خان کیخلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے کیس میں سرکاری وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے عمران خان کے خلاف 54 مقدمات درج کیے ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف لاہور میں 21، راولپنڈی ڈویژن میں 19 اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔









