عمران خان کو چاہیے وہ صدر زرداری سے بیک ڈور ملاقات کریں وہ ان کے لیے فائدہ مند ہو ہوسکتی ہیں اعتزاز احسن

0
200
عمران خان کو چاہیے وہ صدر زرداری سے بیک ڈور ملاقات کریں وہ ان کے لیے فائدہ مند ہو ہوسکتی ہیں اعتزاز احسن

سابق وزیر قانون اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتراز احسن نے حیرت کا اظہار کیا ہے کیا حکومت کو بانی چیئرمین کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے. وزیراعظم ہی ہر وقت صرف ایک ہی تقریر کرتا ہے او نیازی او نیازی اور نواز شریف کی بھی ساری تقریر بانی چیئرمین پر ہی ہوتی ہے

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتراز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی مخالف ہے لیکن ایک شائستگی کے ساتھ سیاست کر رہی ہے. پیپلز پارٹی وزیر اعظم کی طرح نہیں کہ ہر وقت نیازی نیازی کرے.

سابق وزیر قانون نے نشاندہی کی کہ نیازی کا لفظ چیف جسٹس نے بھی لیا ہے اس کا نام تو بانی چیئرمین ہے یہ بس ایک تضحیک کرنے کا طریقہ ہے. اعتراز احسن نے افسوس کا اظہار کیا کہ 1971 میں ایک پارٹی کی اکثریت کو نہیں مانا گیا. اس کی اکثریتی تھی لیکن لیکن نہیں دی گئی اس کے نقصانات بھی ہوئے. 1971 سے کچھ نہیں سیکھا ہے یہ ملکہ تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے. انہوں نے کہا کہ نہ کسی کو علم ہے کہ مشرقی پاکستان بھی تھا ڈھاکہ بھی تھا چٹاگون بھی تھا. اگر بانی چیئرمین نے کہہ دیا ہے کہ پڑھیں جا کے حمود رحمان کمیشن کو تو کیا حرج ہے. سابق وزیر قانون نے مطالبہ کیا کہ سائفر کیس ہو یا کوئی بھی کیس سپریم کورٹ کو لائیو دکھانا چاہیے

Leave a reply