
ہاٹ لائن نیوز : وزیر آباد میں عمران خان فائرنگ کیس کے مرکزی ملزم نوید بشیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
لاہور ہائیکورٹ نے پراسکیوشن کو دو ہفتوں کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اس کیس کی سماعت کی، مرکزی ملزم نوید بشیر کی جانب سے میاں دائود ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے وزیر آباد حملہ کیس میں بے گناہ ملوث کیا ہے،پی۔ٹی۔ائی نے عمران خان کی ریلی پر فائرنگ خود کروائی اور الزام ملزم پر ڈال دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ملزم نوید کیخلاف ایک بھی ثبوت موجود نہیں ہے، تمام شریک ملزموں کی ضمانتیں ہوچکی ہیں، ڈیڑھ سال سے تفتیش مکمل ہو رہی ہے اور نہ ہی چالان ٹرائل کورٹ میں جمع ہو سکا ہے ، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔









