عمران خان نے مذاکرات ختم کرنےکااعلان کردیا

0
197
عمران خان نے مذاکرات ختم کرنےکااعلان کردیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نےحکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کردیاہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےآج جیل میں مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کیاہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کو 7 دن میں کمیشن بنانا چاہیے تھا لیکن ابتک حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر کو جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا اسلیے وہ مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کررہےہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج میری اور دیگر وکلا کی بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نےواضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایا، اسلیے مذاکرات ختم ہوگئے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے مزید دور نہیں ہونگے۔

Leave a reply