عمران خان نے شیر افضل کو پارٹی سےنکالنےکافیصلہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کےسینئر رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کو ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انکی بنیادی رکنیت ختم کردیں۔
پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی شیر افضل مروات کی بنیادی رکنیت کو ختم کرنیکے لئے ایک باضابطہ اطلاع جاری کی جائیگی ، جسکے بعد وہ قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دینگے۔
ذرائع کے مطابق ، پارٹی کے رہنماؤں نے شیر افضل مروت کے صوابی ریلی میں کردار کے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی ، جسکے بعدیہ فیصلہ لیا گیا۔









