
راولپنڈی: پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات جمعرات کو متوقع ہے، جس کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد افراد کی تفصیلات متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہیں۔ پارٹی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے چھ افراد پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے کی۔
فہرست میں صفدر حسن یوسفزئی، عمران شوکت خان اور اعنان اللہ کے نام شامل ہیں، جبکہ سعد علی خان، نیاز اللہ نیازی اور فلک ناز کو بھی ملاقات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات جیل کے طے شدہ قوانین اور شیڈول کے مطابق ہی ممکن ہو گی۔









