
عمران، بشریٰ بی بی نہار منہ روزہ رکھنےپرمجبور ہیں، بیرسٹر سیف
ہاٹ لائن نیوز: خیبر پختونخواکےمشیراطلاعات بیرسٹرسیف نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کوسحری اور افطار میں کچھ بھی نہ ہونے کی وجہ سےنہارمنہ روزہ رکھے ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقاتوں پر پابندی رمضان المبارک میں انکےکارکنوں کو ہراساں کرنا ہے ، اجلاسوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ عمران خان اور بشری کو سحری اور افطار میں کھانےکوکچھ فراہم نہیں کیاجارہا ہے ، انہیں عبادت سےبھی روکاجارہاہے۔









