عمان جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

عمان جانے والے مسافر سے منشیات برآمد
اسلام آباد ایئرپورٹ سے عمان جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کی گئی ہے،اے۔ ایس۔ ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسقط جانے والی پرواز کے مسافر سے 790 گرام آئس برآمد کر لی ہے، مسافر نور اللہ نے آئس ٹرالی بیگ کے نچلے حصے میں چھپائی ہوئی تھی، اے۔ ایس۔ ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران بیگ کو مشکوک پایا اور تلاشی پر ٹرالی کے نچلے حصے میں چھپائی گئی آئس برآمد کر لی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لیے منشیات سمیت اے۔ این۔ ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔









