عمان ایئرپورٹ پرقتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

0
192
عمان ایئرپورٹ پرقتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی تحقیقاتی ادارےاور این سی بی انٹرپول نے قتل کے مبینہ ملزم کو عمان سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ کیمطابق عمان سے گرفتار قتل کےمطلوب ملزم کی شناخت فاران ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو عمان ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کردیاگیا۔

آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم تھانہ صدر پسرور کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم گزشتہ ایک سال سے بیرون ملک مفرور تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباداورانٹرپول مسقط کےدرمیان قریبی رابطہ کاری کےباعث ممکن ہوئی۔

Leave a reply