عماد وسیم نے سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

0
22
عماد وسیم نے سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے اپنی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔
کرکٹر کی جانب سے مقرر کردہ وکیل ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی کے مطابق سابق اہلیہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ متعلقہ میڈیکل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق زبردستی حمل ضائع کرانے کے دعوے کی تصدیق نہیں ہوتی۔ اسی سلسلے میں باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نوٹس بھی ارسال کیا گیا ہے۔
وکیل کیمطابق نومبر 2023 میں ورلڈکپ میں شرکت کیلیے امریکا روانگی کا فیصلہ میاں بیوی کی باہمی رضامندی کیساتھ کیا گیا تھا، جسکی تصدیق متعلقہ ڈاکٹرز بھی کرسکتے ہیں۔ مزید یہ کہ نومبر 2023 کے دوران متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دوروں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق نومبر 2024 میں باہمی اختلافات کے باعث دونوں کے درمیان علیحدگی ہوئی۔ اس وقت سابق اہلیہ حاملہ تھیں، اس لیے بچے کی پیدائش تک انتظار کیا گیا۔
وکیل کا مزید کہنا ہے کہ علیحدگی کے دوران بھی تمام اخراجات عماد وسیم برداشت کرتے رہے۔ جولائی 2025 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جبکہ تینوں بچوں کی ذمہ داریاں بھی بدستور والد کی جانب سے ادا کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہو سکتا ہے، لہٰذا حتمی فیصلہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے

Leave a reply