
ہاٹ لائن نیوز: خیبرپختونخوا کے اساتذہ احتجاج کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ کے پی کے اساتذہ نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا اور نعرے لگائے کہ حکومت ان کی بات نہیں سن رہی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر احتجاج کے دوران اساتذہ کا کہنا تھا کہ 2018 سے ہزاروں اساتذہ بھرتی کیے گئے، خیبرپختونخوا حکومت اساتذہ کی پنشن ختم کر رہی ہے، مستقل اساتذہ کو بھی سی پی فنڈ میں لایاجارہا ہے۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم علی امین گنڈا پور کے پاس بھی گئے، انہوں نے ہماری بات نہیں سنی، علی امین گنڈا پور اساتذہ کو ریگولر کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہے۔
اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک انہیں ریگولر نہیں کیا جاتا وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔









