علی لاریجانی کی ہلاکت پر چین کا سخت ردعمل

0
55
علی لاریجانی کی ہلاکت پر چین کا سخت ردعمل

چین نے ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت پر حملے کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے شہری اہداف پر حملوں کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین بین الاقوامی تنازعات میں طاقت کے استعمال کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علی لاریجانی ایک اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات تشویش کا باعث ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کو غیر یقینی صورتحال کی طرف دھکیل رہی ہے۔ عالمی برادری بھی اس صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہے، اس لیے تمام فریقین کو فوری طور پر فوجی کارروائیاں روک دینی چاہئیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

Leave a reply