علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

0
130
علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: مقامی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بدھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور یا ان کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

بعدازاں علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ جج نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی وکیل یا نمائندہ پیش ہو جاتا تو کیس کی تاریخ دی جا سکتی تھی۔

یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی 19 جولائی کو اسی مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔

Leave a reply