علی امین گنڈاپور کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
72
علی امین گنڈاپور کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن کی جانب سے جاری کیے گئے، جہاں شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے سخت رویہ اختیار کیا۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ جس پر عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے، جس میں سابق وزیر پر غیر قانونی شراب اور اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Leave a reply