علی امین کی گفتگو کا ہماری سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سلمان اکرم

0
221
علی امین کی گفتگو کا ہماری سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سلمان اکرم

ہاٹ لائن نیوز: اسلام آباد میں صحافیوں نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی نیوز کانفرنس سے مائیک اٹھا لیے۔

صحافیوں کے احتجاج پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین کی باتوں کا ہماری سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

8 ستمبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کی سنگجانی کی مویشی منڈی میں پی ٹی آئی کےجلسےمیں صحافیوں کے خلاف بیان دیا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو معافی مانگنی پڑی۔

شبلی فراز نے آج صبح احتجاج کرنے والے صحافیوں کے خلاف بھی غلط بات کی، احتجاج کے باعث پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس مکمل کیے بغیر واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

سلمان اکرم راجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ علی امین گنڈا پور سے بات کرینگے۔ صحافی ہمارا پیغام عوام تک پہنچاتے ہیں، ہم صحافیوں کی مشکلات کو بھی سمجھتے ہیں۔

Leave a reply