
علیمہ خان کو بھائی سے ملنے کی اجازت نہ ملی
بانی پاکستان تحریک انصاف کی دو بہنوں عظمیٰ اور نورین اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئیں البتہ علیمہ خانم کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، آج منگل کو عمران خان سے فیملی اور وکلا ٹیم کی ملاقات کا دن ہوتا ہے جس کے لیے ان کی بہنیں اور وکلا ٹیم اڈیالہ جیل پہنچے لیکن انہیں ناکے پر پولیس نے روک لیا، علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کو دوران کہا کہ پولیس سے پہلے پوچھنا چاہیے یہ ہمیں روکتے کیوں ہیں؟ ہمیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ ان کو خواتین سے کیا خوف ہے ؟ کیا ہم اپنے بھائی سے ملنے کے لیے بھی نہ آئیں؟









