علیمہ خان پارٹی قیادت پر برس پڑیں

0
140
علیمہ خان پارٹی قیادت پر برس پڑیں

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اعظم سواتی صبح پی ٹی آئی کے بانی سے ملنے کس کے کہنے پر گئے؟ جلسےکو ملتوی کرنے کا پیغام پی ٹی آئی کے بانی کو کس کے کہنے پر پہنچایا؟

علیمہ خان نے سوال کیا کہ عمران خان سے صبح ساڑھے سات بجے اڈیالہ میں ملاقات کیسے ممکن ہے؟ اور ان لوگوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جلسہ کس کے کہنے پر ملتوی کروایا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ قیادت میں کارکنوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی اس لیے انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے فیصلہ کرایا۔ موجودہ قیادت کا عمران خان کو نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

علیمہ خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ فیصلے وہ خود کرتے ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا نام لگادیتے ہیں۔

Leave a reply