علیمہ خان نے معاملہ بگاڑ کر مذاکرات کو بریک لگا دی

0
162
علیمہ خان نے معاملہ بگاڑ کر مذاکرات کو بریک لگا دی

ہاٹ لائن نیوز : حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش سے متعلق مبینہ گفتگو نے معاملہ بگاڑ دیا ہے۔

مسلسل شکایت کے بعد پی ٹی آئی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی لیکن اس کے ساتھ ہی علیمہ خان کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ (گفتگو) نے رخ موڑ دیا۔

اس مبینہ گفتگو کے اسکرین شاٹس انٹرنیٹ پر گردش کر رہے ہیں۔ مبینہ گفتگو سوشل میڈیا آپریٹر احسن علوی سے ہوئی جس میں علیمہ خان نے عمران خان کی قید سے سیاسی فائدے کی بات کی۔

اسکرین شاٹس کیمطابق علیمہ خان نے کہا کہ ہم خان کے لیے ایئر کنڈیشنر اور بڑا کمرہ کیوں لیں، اس حرکت سے حالات کو نارمل کیوں کیا جائے، لوگوں کو درد محسوس ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی کیجانب سے فوری طور پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply