
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں ۔
مسرت جمشید چیمہ نے درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا عظمی خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی ۔
جب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے ، جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کردی ، جب بانی پی ٹی آئی کوضرورت تھی تب آپ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑگئیں ، آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سےقریبی تصورکی جاتیں تھیں ۔
علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ سے کہا کہ آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں ،سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں ۔
مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان اور عظمی خان کی باتیں سن کر خاموش رہیں ۔









