
علیزے شاہ کا سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان
اپنے بولڈ انداز اور متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹز ڈیلیٹ کر دیں ہیں، انہوں نے اپنے میڈیا کیریئر کی ابتدا ایک سپر اسٹار کی طرح کی اور ڈرامہ عہد وفا کے ساتھ وہ پاکستان کی مقبول اداکارہ بن گئی، انہوں نے کئی ہٹ ڈرامے کیے لیکن وہ بدقسمتی سے کئی تنازعات کا شکار رہیں، انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے کردار حاصل کرنے کے لیے کبھی غیر اخلاقی کام نہیں کیا لیکن پھر بھی انہیں سزا دی جاتی ہے، لیکن اب تمام تر تنقید کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کر کے لکھا کہ ‘میں نے یہ چھوڑ دیا، یہ جگہ جہنم سے بھی زیادہ بری ہے’ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی شیئر کردہ تمام پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہیں۔








