عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

0
236
عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں خیبر تختہ بیگ چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کر کے ناکہ بندی پر موجود پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر سلیم کولاچی کے مطابق جب عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تو پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ کو پسپا کردیا اور چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان 10 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوااس دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوا۔

ڈی پی او خیبر کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply