عروہ حسین کی ریمپ پر لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

0
174
عروہ حسین کی ریمپ پر لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں جاری برائیڈل فیشن شو کے دوران معروف اداکارہ و ماڈل عروہ حسین کی لڑکھرانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نےبھاری بھرکم عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کیوجہ سے انکا چلنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔

عروہ حسین کی بھاری عروسی لباس میں ریمپ پر واک کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں لڑکھراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونیوالی مختصر ویڈیو میں عروہ حسین کے پاؤں ریمپ پر واک کرتے ہوئے بھاری اور لمبے لباس سے ٹکراگئے،جس کیوجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اگرچہ اداکارہ کو کھڑے ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ جلد ہی خوبصورتی سے اپنا توازن بحال کر لیتی ہیں اور گرنے سے بچ جاتی ہیں۔

Leave a reply