عرفان پٹھان کوکمنٹری پینل سے ہٹانےکی اہم وجہ سامنےآگئی

0
137
عرفان پٹھان کوکمنٹری پینل سے ہٹانےکی اہم وجہ سامنےآگئی

ہاٹ لائن نیوز : میڈیا رپورٹس کیمطابق عرفان کو ہٹانے کی وجہ معلوم ہوئی ہےکی آئی پی ایل کمیٹی کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ عرفان کمنٹری کے دوران جان بوجھ کر کچھ کھلاڑیوں کو نشانہ بنارہا ہے ، جس کیوجہ سے انہیں پینل سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پچھلے دو سالوں سے ، وہ ذاتی ایجنڈے کے تحت کچھ کھلاڑیوں پر تبصرہ کر رہا ہے جو بالکل سچ نہیں ہے۔ کچھ ہندوستانی کرکٹرز نے بھی انکے طرزعمل کےبارےمیں شکایت کی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہےجب کسی ہائی پروفائل کمنٹیٹرکو معطل کردیاگیا ہو۔ اس سے قبل ، سابقہ کھلاڑیوں سنجے منجیریکر اورہرشا بھوگلے کو اسطرح کی شکایات موصول ہونیکے بعدبی سی سی آئی نے معطل کردیا تھا۔

Leave a reply