عرفات میں درجہ حرارت کم رکھنے کیلیے سڑکوں کو سفید رنگ کردیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : حج کے ایام قریب آتے ہی سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کیلیے عرفات کے علاقے کی سڑکوں کو سفید رنگ دیا گیا۔
سعودی عرب کی جنرل روڈز اتھارٹی نے مسجد نمرہ کے اطراف کی سڑکوں کو سفید رنگ کر دیا۔ اس اقدام کا مقصد عرفات کےعلاقے میں گرمی کی شدت کو کم کرنا ہے۔
سڑکوں پریہ ایک خاص قسم کا سفید پینٹ لگانے سے سطح کادرجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوجاتاہے۔









