
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کرکہ جواب طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چودہ اگست کو لاہور مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں جلسہ اور ریلی نکالنا ہر شہری کا آئینی حق ہے درخواست گزار کے مطابق دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے درخواست گزار کے وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ
جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیوں نہیں ہونگی درخواست گزار کے مطابق جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹ کمشنر کو درخواست دی تاہم کوئئ شنوائی نہیں۔ ہوئی لہزاعدالت مینار پاکستان پر جلسے کرنے کی اجازت دے عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کرکہ آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا









