عدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا

0
100
عدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دے دیا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران جج امجد علی شاہ نے سنایا۔

عدالتی کارروائی کے مطابق، علیمہ خان ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ “علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں، مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔”

رپورٹس کے مطابق، عدالت اس سے قبل بھی علیمہ خان کے خلاف چار مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے، جبکہ ان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کیے جا چکے ہیں۔

Leave a reply