
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو بھارتی عدالت نے کیس میں بڑا ریلیف دے دیا۔
سوشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد اداکار کے اہل خانہ نے ریا چکرورتی اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ اس معاملے میں، سی بی آئی نے اداکارہ اور ان کے خاندان کے خلاف ایک سرکلر جاری کیا تھا، جس میں ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم اب بھارتی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے اس لک آؤٹ سرکلر کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔









