
جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ
جناح ہاؤس حملہ کیس میں 14 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت
عدالت نے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی
عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا
ملزم مجاہد علی شاہ٫علی شارق٫
احسن زکی ٫افتخار علی ٫
زین العابدین ٫اوع حیدر علی کی ضمانت منظور ہوئی ہے
عدالت نے دیگر ملزمان کی ضمانت پر سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی
ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں
گزشتہ سماعت پر 10 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہوئی تھی
ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے
ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے









