عدالت نے آئی جی پنجاب سے ایف آئی ار کا مینوئل ریکارڈطلب کر لیا

0
300
عدالت نے آئی جی پنجاب سے ایف آئی ار کا مینوئل ریکارڈطلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ،

پولیس سٹیشن ریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم کےخلاف کیس کامعاملہ

کیس کی سماعت کےلئےچیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی بنچ میں شامل
نوتشکیل شدہ فل بنچ عدالتی چھٹیوں کےبعد کیس کی سماعت کرے گا

جسٹس علی ضیاء باجوہ نےکیس کی ابتدائی سماعت کی تھی
پی آئی ٹی بی کےوکیل ظفراقبال منگن نےابتدائی رپورٹ عدالت پیش کررکھی ہے
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے فل بنچ کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوائی تھی
چئیرمین پی آئی ٹی بی نے بذریعہ سافٹ وئیرمقدمات کےڈیٹا میں کمی پیشی کرنے کا عدالت کےسامنے اقرار کیاتھا

چئیرمین پی آئی ٹی بی نے درج مقدمات میں عدالت کےروبرو پولیس کی کاروائیوں کابھانڈا پھوڑ اتھا
عدالت نےآئی جی پنجاب کو پنجاب میں درج مقدمات کا مینوئل ریکارڈ مرتب کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے رکھاہے
عدالت نےپی آئی ٹی بی کو پولیس سافٹ وئیر کا میکنزم بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دےرکھاہے

عدالت نے پولیس کےکمپیوٹرائزڈنظام پر آنے والی لاگت اور اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دےرکھاہے
پولیس مینوئل تبدیلی کی آڑ میں تھانیداروں کو بےپناہ اختیارات نہیں دئیے جاسکتے۔عدالت
پولیس کو شہریوں کو حبس بیجا میں رکھنے، مقدمات اور ضمنیوں میں تبدیلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔عدالت
مینوئل مقدمات کا ریکارڈ کس قانون کےتحت ختم کیاجارہاہے۔عدالت
ایسی ترامیم کون لارہا ہے اور قانون میں اس کی کیاگنجائش ہے۔عدالت

Leave a reply