عدالت نےعمر ایوب اور راجہ بشارت کی رہائی کاحکم

0
132

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےگزشتہ رات گرفتار پی ٹی آئی کےپانچ رہنماؤں کو رہاکردیا جن میں عمرایوب بھی شامل ہیں۔

عدالت نے پانچوں افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتےہوئے آئندہ سماعت کےدوران اڈیالہ جیل کے پانچ سو میٹرکےاندر کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے سے روکدیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت گزشتہ رات گرفتار کیے گئے پانچ رہنماؤں کو پولیس نےسخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی راولپنڈی میں پیش کیا۔

عدالت نے پولیس کیجانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت ہونیکے باوجود انہیں کیوں گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے پانچ پولیس افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔

Leave a reply