عدالتی لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری

0
102
عدالتی لاکر سے ایک ارب روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری

ترکیہ میں ایک عدالتی ملازم عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپےمالیت کاقیمتی سامان چرا کر اہلِ خانہ سمیت برطانیہ فرار ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، ملزم نے لاکر میں رکھی ضبط شدہ سونے کی اینٹیں، زیورات، سونے کے سکے اور دیگر قیمتی اشیاء چرا لیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ واردات 13 نومبر کی صبح 7:40 بجے ہوئی، جبکہ ملزم 19 نومبر کی صبح اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ برطانیہ روانہ ہو گیا۔

پولیس نے چوری کے مقدمے میں نامزد مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply