
ہاٹ لائن نیوز : عثمان ڈار کا نام پی۔ این۔ آئحجی۔ ایل لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی اجازت دے دی ،جسٹس شمس محمود مرزا نے عثمان ڈار کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان ڈار اپنے خاندان کے ساتھ عمرہ کرنا چاہتے ہیں، ایف ۔آئی۔ اے نے نام پروینشل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ میں شامل کر رکھا ہے، پولیس کے کہنے پر ایف۔ آئی۔ اے نے نام پی۔ این۔ آئی۔ ایل لسٹ میں شامل کیا ہے، عثمان ڈار نے پولیس اور ایف آئی اے کو نام لسٹ سے نکالنے کی درخواست دی تھی لمگر مزکورہ محکموں نے درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی۔
عدالت سے استدعا ہے کہ عثمان ڈار کا نام پی۔ این۔ آئی ۔ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے اور ایف ۔آئی۔ اے کو عثمان ڈار اور اس کے خاندان کو سعودی عرب جانے میں رخنہ ڈالنے سے روکا جائے۔









