عام انتخابات 2024 ری شیڈیول کرنے سے متعلق درخواست خارج

ہاٹ لائن نیوز : جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 کے ری شیڈول سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات ہو چکے ہیں اور درخواست غیر موثر ہو گئی ہے، جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جو وکیل نہیں آئے ان پر بھاری جرمانہ کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے 2024 کے عام انتخابات کو ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کر دی جبکہ آئینی بنچ نے درخواست کو غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیا۔








