
عامر جمال پر پی سی بی نے جرمانہ عائد کیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کے خلاف میچ میں پیش آئے واقعے پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے،کراچی کنگز نے کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ 15ویں اوور میں رونما ہوا، جب عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کے قریب جاکر جملے کسے، عامر جمال نے الزامات کا اعتراف کیا ہے اور میچ ریفری افتخار احمد کی تجویز کردہ سزا کو قبول بھی کیا ہے، یہ الزامات آن فیلڈ امپائر فیصل آفریدی اور پال ریفل نے لگائے تھے۔









