
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں قومی اسمبلی میں ریزرو سیٹ پر منتخب ہونے کے معاملہ پر عدالت نے عالیہ حمزہ سے جیل میں درخواست پر دستخط لینے کی اجازت دے دی ۔
عالیہ حمزہ کے وکیل محمد محسن شیخ نےعدالت میں درخواست دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ قومی اسمبلی میں خواتین کی ریزرو سیٹ پر کاغذات جمع کروا رہی ہیں ، ریزرو سیٹ کے کاغذات پر عالیہ حمزہ کے دستخط کی ضرورت ہےلہذا عدالت جیل میں عالیہ حمزہ سے درخواست پر دستخط کرانے کی اجازت دے ۔









