عالمی یوم برداشت پرصدر زرداری کا قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام

0
153
عالمی یوم برداشت پرصدر زرداری کا قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت کے موقع پر قوم سے اظہار یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے اور حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے اور حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہر شہری کے مساوی حقوق کا تحفظ بانی پاکستان قائداعظمؒ کا وژن ہے اور یہ پاکستان کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نفرت اور تعصب کے خلاف کھڑی ہو اور محبت، برداشت اور اتحاد کا پیغام عام کرے۔ اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل 2025 اور پارلیمانی منارٹیز کا قیام خوش آئند ہے۔

صدر زرداری نے یقین دلایا کہ پاکستان کو رواداری، امن اور سماجی ہم آہنگی کی مثال بنایا جائے گا۔

Leave a reply