
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد کمی کا شکار ہو گئی ہے۔ تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے تک آ گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 832 ڈالر پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 30 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 903 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔









