عالمی مارکیٹ میں تیزی، ملک بھر میں سونا اور چاندی مزید مہنگے

0
15
عالمی مارکیٹ میں تیزی، ملک بھر میں سونا اور چاندی مزید مہنگے

عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جہاں سونا اور چاندی ایک بار پھر مہنگے ہو گئے ہیں۔
جمعرات کے روز مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 6 ہزار 773 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 70 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 12 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 358 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 404 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 307 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 205 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بڑھ کر 79 اعشاریہ 20 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، جس کے اثرات مقامی بازاروں پر بھی مرتب ہو رہے

Leave a reply