
سونے کی قیمتوں میں دو روزہ استحکام کے بعد آج نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,300 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 4,44,162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت میں 4,544 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 3,80,797 روپے کے حساب سے دستیاب ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,218 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 267 روپے بڑھ کر 5,909 روپے ہو گئی ہے، جو تاریخی بلند سطح پر ہے۔









