عالمی سطح پر ہلچل، امریکہ جوہری ٹیسٹ کی تیاری میں

0
127
عالمی سطح پر ہلچل، امریکہ جوہری ٹیسٹ کی تیاری میں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع کرے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربات کے لیے تیاری کا حکم دیا ہے، اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اُن ممالک کے برابر ہونا چاہیے جو جوہری پروگرام پر کام کر رہے ہیں اور اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دنیا میں امریکہ کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار موجود ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ چین آئندہ پانچ برسوں میں امریکہ کے برابر آ سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی صدر کا یہ اعلان عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں نئے خدشات کو جنم دے سکتا ہے اور عالمی سلامتی پر اس کے ممکنہ اثرات پر بحث جاری ہے۔

Leave a reply