عالمی بحران فوری واجتماعی اقدام کامتقاضی ہے،وزیر اعظم

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے ارتھ آراورعالمی یوم آب کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ ہماری آبی زمین جنگلات سے تین گنا تیزی سے ختم ہو رہی ہے ، عالمی بحران فوری اوراجتماعی کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ان پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جومعاشرتی عمل کو مربوط کرتی ہیں۔ ریچارج پاکستان جیسے پروگرام ماحولیاتی نظام کوبحال کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہاہم نےتباہ کن سیلاب ، شدید گرمی اورطویل خشک سالی کامشاہدہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس دن کو منانےکا مقصد آب و ہوا کی تبدیلی کےبارے میں شعور اجاگر کرناہے۔ پاکستان آج بین الاقوامی برادری کیساتھ ارتھ آور مہم کا حصہ ہوگا۔