
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5,500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے میں فروخت ہوا، جو ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,715 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز بھی فی تولہ سونا 2,100 روپے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔









