
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حالیہ بیرونِ ملک کنسرٹ کے دوران انگریزی زبان میں گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم نے پہلی بار اردو یا ہندی کے بجائے ایک مشہور انگریزی گانے کی دھن چھیڑی، جس پر حاضرین نے زبردست ردِ عمل دیا اور خوب داد دی۔
عاطف اسلم ان دنوں مختلف بین الاقوامی شہروں میں کنسرٹس کر رہے ہیں، جہاں وہ اپنی منفرد آواز اور دلکش انداز سے شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کی انگریزی میں گائیکی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف جنوبی ایشیا میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔









