عازمین حج کے لیے اچھی خبر: پاسپورٹ 24 گھنٹے میں مل سکےگا

ہاٹ لائن نیوز : حج 2025 کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ عازمین اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔
عازمین حج کیلیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا، اب عازمین صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے خصوصی ڈیسک قائم کرنیکا اعلان کیا ہے جبکہ انکا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹر سمیت تمام علاقائی دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔
مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ یہ سہولت حجاج کرام کو دنیا بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں دستیاب ہوگی اور خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹا جائیگا۔









