عارف والا: پانچ سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین

0
235
عارف والا: پانچ سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین

ہاٹ لائن نیوز : عارف والا میں پانچ سالہ بچے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین کر دیا گیا۔ قاتل بچے کا ماموں زادنکلا۔

پولیس حکام کیمطابق ملزم مقتول کا ماموں زادہے۔ ملزم نے متاثرہ کے والد سے رنجش پر کمسن بچے کی جان لے لی۔

ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین کے مطابق 16 سالہ ملزم اسد نے کمسن بچے کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا اور لاش کو زیر تعمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پھینک دیاتھا۔

مقتول کو ایک روز قبل بھٹہ نمبر دو سے اغوا کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply