عارف علوی کے بیٹے کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا

0
174
عارف علوی کے بیٹے کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا

عارف علوی کے بیٹے کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا

سابق صدر اور پی۔ٹی۔ائی رہنما عارف علوی کے صاحبزادے ابواب علوی کو ایف۔ آئی۔ اے نے آف لوڈ کر دیا, انہوں نے آف لوڈ ہونے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، بیرسٹر علی طاہر نے کہا ہے کہ اواب علوی کراچی ایئرپورٹ سے ترکی کے لئے سوار ہوئے تو ایف۔ آئی۔ اے کے حکام نے ان کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا، ان کے مطابق ایف۔ آئی۔ اے کا یہ قدم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایف۔ آئی۔ اے نے تحریری جواب جمع کرادیا، ایف۔ائی۔اے نے بتایاکہ اواب علوی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا ہے، ایف۔ آئی۔ اے کے جواب کے بعد عدالت نے اواب علوی کی درخواست نمٹا دی ہے۔

Leave a reply