
بھتہ خور اشتہاریوں کو پناہ دینے ٫ پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کا کیس
سابق پولیس انسپکٹر عاید باکسر اور شریک ملزمان کیخلاف ٹرائل پر سماعت
عدالت نے ٹرائل کی کاروائی 12 جولائی تک ملتوی کر دی
عابد باکسر نے مقدمہ سے دھشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے
عدالت نے آئندہ سماعت پر دھشتگردی عدالت دفعات ختم کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کر لیئے
سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر سمیت دیگر شریک ملزمان پیش ہوئے
ملزمان کی عدالت میں حاضری مکمل کی گئی
انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالدارشد نے سماعت کی
پراسیکیوشن نے عابد باکسر اور دیگر کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے
ملزم عابد باکسر سے سرکاری کلاشنکوف برآمد ہو چکی ہے پراسیکیوٹر
سابق انسپکٹر عابد باکسر کی ضمانت منظور ہو چکی ہے
عابد باکسر پر بھتہ خور اشتہاریوں کو پناہ دینے ٫ پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور پولیس حراست سے بھگانے کا الزام ہے
تھانہ فیصل ٹاؤن نے عابد باکسر اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے









