ظلم اور جبر سے آپ کسی کے دل سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتے,ڈاکٹر یاسمین راشد

0
189
ظلم اور جبر سے آپ کسی کے دل سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتے,ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور انسداددہشت گردی عدالت،

پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے پیشی کے موقع پر صحافیوں کو مراسلہ تھما دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مراسلے میں اعلی عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے لوگوں کی آواز بند کی جارہی ہے

اس پر نظر ثانی کریں اس ظلم کو روکیں
یہ ظلم پاکستان کو تباہ کر دے گا
ظلم اور جبر سے آپ کسی کے دل سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتے
جو ظلم تحریک انصاف کے کارکنوں نے برداشت کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں

8 فروری کو لوگوں نے نکل کر دنیا کو بتا کہ ہمارا لیڈر عمران خان ہے
تحریک انصاف عمران خان کی حقیقی آزادی کے نعرے کے ساتھ کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گئی
فارم 47 کی حکومت جس طرح جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے
اس کا نقصان تحریک انصاف کو نہیں ہر سیاسی جماعت کو ہو گا
تاریخ گواہ ہے جو کسی کے ساتھ زیادتی کرے گا وہ واپس اس کے آگے بھی آئے گی
پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن آپ یہ احتجاج نہیں روک سکتے
آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ آپ زبردستی لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ قبول کریں
فورم 47 کی حکومت پاکستان کے لوگوں کو قبول نہیں ہے
چوری کیا ہو مینڈیٹ واپس کریں
تاکہ جو اصل حکومت ہے وہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالے

Leave a reply